کچھ وقت پہلے پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ ایمان نے ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بیماری کا انکشاف کیا کہ، " میں آنکھوں سے دیکھ نہیں پاتی اور ہاتھ بھی کام نہیں کرتے۔"
ایمان علی نے بتایا کہ وہ زیادہ تر فلمیں ڈرامے وغیرہ نہیں کرتی کیونکہ انہیں ایک ایسی بیماری ہے جس میں چلا پھرا نہیں جاتا، آنکھوں کی بینائی چلی جاتی ہے، ڈیرھ سال ہو گیا میرے ہاتھ کام نہیں کر رہے یعنی کہ سن ہو جاتے ہیں۔اس بیماری کا نام مٹلیپل سیکروسس ہے۔
جو کبھی ختم نہیں ہوتی ہاں بعض اوقات اس کی نوعیت زیادہ اور کسی وقت کم بھی ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ زیادہ تر لائیو شوز، انٹرویوز بھی نہیں دیتیں کیونکہ بولتے وقت الفاظ صحیح سے ادا نہیں ہوتی، آپس میں الفاظ مل جاتے ہیں۔ اور تو اور میں کبھی کبھی تو عام استعمال کی چیزوں کے نام بھول جاتی ہوں مثلاً ٹیبل وغیرہ۔
تو پھر اپنے والدین سے کہتی ہوں کہ وہ کیا ہوتا ہے جس پر ہم رکھ کر کھانا کھاتے ہیں تو وہ مجھے کہتے ہیں کہ ٹیبل ، جس کے بعد مجھے یاد آتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بیماری دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتی ہے جس کی کئی علامات ہوتی ہیں۔