جب ابو نے مجھے گھر سے دور کیا اس رات ۔۔ عمران اشرف کے بچپن سے جڑی دردناک باتیں اور اداکاروں کو چائے پلانے کے پیچھے کی اصل وجہ کیا تھی؟

image

عمران اشرف پاکستان کے ایک مشہور، باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے مختلف کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے خود کو پاکستان کے معروف اداکاروں میں سے ایک کے طور پر منوایا ہے۔

حال ہی میں، عمران اشرف نے "ایف وائے پوڈ کاسٹ" کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دردناک تجربے کو شیئر کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ، "میرے والد نے پڑھائی کیلیئے مجھے ایبٹ آباد کے بورڈنگ اسکول میں داخلہ دلایا تھا اور میں ایف ایس سی تک پھر وہیں رہا، آج میں بورڈنگ اسکول کے اسٹوڈنٹ کی حیثیت سے والدین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو کبھی بھی بورڈنگ اسکول نہ بھیجیں جب تک کہ کوئی سخت مجبوری نہ ہو کیونکہ وہاں بچہ اکیلا ہوتا ہے اور وہ بہت روتا ہے۔"

عمران اشرف نے مزید کہا کہ، "میں نے بورڈنگ اسکول میں جو پہلی رات گزاری وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، میں نے بے شمار آنسو بہائے تھے۔ لیکن اس کے باوجود آپ بورڈنگ میں اچھے دوست بناتے ہیں اور بہت ساری خوبصورت یادیں جمع کرتے ہیں۔"

عمران اشرف کی اداکاروں کو چائے پیش کرنے کے پیچھے کی اصل کہانی:

عمران اشرف سے جب اداکاروں کو چائے پیش کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ، "میں نے آج تک جتنی جدوجہد کی ہے اس کے سامنے یہ کامیابی کچھ نہیں ہے جو آج میں نے حاصل کی ہے، میں ایک ایڈیٹنگ آفس میں رہتا تھا اور اُس دفتر میں اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے لیے میٹنگز ہوتی تھیں اور کیونکہ میں وہاں رہتا تھا اسلیے کبھی کبھار ان کو چائے پیش کرتا تھا۔"

عمران نے مزید کہا کہ، "مجھے یقین ہے کہ بہت سارے اداکاروں نے ایسا کیا ہوگا لیکن کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ سب کو سچ بتا سکیں، شاید وہ ایسی باتیں شیئر کرنے سے ڈرتے ہیں یا شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔"

You May Also Like :
مزید