بیوی بچے روزانہ انتظار کرتے تھے ۔۔ صحافی عمران ریاض فجر کے وقت میں کس حال میں اپنے گھر پہنچے؟ تصویر وائرل

image

معروف صحافی عمران ریاض خان چار ماہ بعد بازیاب ہوکر اپنی رہائش گاہ پہنچ آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے بتایا کہ صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوکر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔

اس بات کی تصدیق عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی کردی ہے۔ عمران ریاض گزشتہ روز فجر کے وقت اپنے گھر پہنچے۔ عمران ریاض کی واپسی پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں ، وہ 4 ماہ سے لاپتہ تھے۔

عمران ریاض کی واپسی پر اینکر پرسن اقرار الحسن کا پیغام بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فیسبک پر عمران ریاض کی بازیابی پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نےلکھا کہ ‏تین ہزار تین سو چھتیس گھنٹے، دو لاکھ ایک سو ساٹھ منٹ، ایک کروڑ بیس لاکھ نو ہزار چھ سو سیکنڈز۔عمران ریاض خان اور اُن کی فیملی نے تکلیف کا ایک کوہِ گراں عبور کیا ہے۔ اللہ اُن کی مشکلات کا مکمل خاتمہ فرمائے۔انہوں نے صبر اور استقامت کی مثال قائم کی ہے

You May Also Like :
مزید