ان دنوں سوشل میڈیا پر چاروں طرف بس عائشہ کے ہی چرچے ہیں، میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس کر کے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ چند دنوں میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ اور اب تو مختلف برانڈز کے لیئے ان کا فوٹو شوٹ بھی چل رہا ہے۔
عائشہ کی وائرل ہوئی ویڈیو پر نا صرف پاکستانی ناچ اٹھے بلکہ مادھوری جیسی نامور انڈین اداکارائیں بھی اس ڈانس کو کاپی کرنے سے خود کو روک نہیں پائیں۔ اور اب تو بھارتی اداکار بھی عائشہ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی اداکار فیضان انصاری نے لوکل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ سے شادی کا اعلان کردیا۔ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ وہ عائشہ کو بہت پسند کرتے ہیں اور اب ان کی خاطر پاکستان جارہے ہیں۔
فیضان نے مزید بتایا کہ انھوں نے پاکستان ایمبیسی میں ویزا کے لیئے درخواست فارم بھر دیا ہے اور جلد ہی وہ پاکستان میں ہونگے، جہاں وہ 15 لاکھ حق مہر ادا کر کے عائشہ سے نکاح کریں گے اور انھیں اپنے ساتھ ممبئی لے آئیں گے۔
پوری ویڈیو دیکھیں
واضح رہے، فیضان انصاری ایک ہندوستانی اداکار ہیں جو ایمیزون منی ٹی وی پر ہندوستانی ڈیٹنگ ریئلٹی شو کے لیے مشہور ہیں، فیضان انصاری نے سلمان خان کی بہن شویتا روہیرا کے ساتھ میگزین کے لیے بطور کور ماڈل بھی کام کیا ہے، فیضان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ ایوارڈ یافتہ ہندوستانیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اور یہ بگ باس شو سے منسلک تنازعات میں بھی کافی ایکٹو رہتے ہیں۔