شو انوپما میں نندنی کے کردار میں نظر آنے والی اناگھا بھوسلے نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، اناگھا نے شیئر کیا کہ وہ روحانیت کے راستے پر چلنا چاہتی ہیں، اسکے علا وہ ایک انٹرویو میں انھوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ، "انڈسٹری سیاست، غیر ضروری موازنہ، اچھے لگنے کی دوڑ اور ہر وقت افراتفری سے بھری پڑی ہے۔" اناگھا ہندو بھگوان کرشنا کی عقیدت مند ہیں اور روحانیت پر عمل کرنے کے لیے اپنے آبائی شہر پونے واپس آگئی ہیں کیونکہ انھوں نے انڈسٹری کو منافق پایا۔
تاہم، ایسا کرنے والی وہ اکیلی نہیں ہیں، اس کے علاوہ اور بھی بہت سی نامور اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی حقیقی دعوت کو آگے بڑھانے کے لیے شوبز سے تعلقات توڑ لیے ہیں۔
ثناء خان:
بگ باس فیم ثنا خان کے کوریوگرافر میلوِن لوئس کے ساتھ بریک اپ نے ان پر بہت گہرا اثر ڈالا۔ اداکارہ نے گلیمر کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور اپنے مذہب کے راستے پر چل پڑیں۔ اس خبر نے سب کو چونکا دیا تھا۔ ایک طویل پوسٹ میں، ثنا نے 'انسانیت کی خدمت اور 'میرے خالق کے حکم' پر عمل کرنے کا انتخاب کرنے کے بارے میں لکھا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے انس صیاد سے شادی کی اور اب وہ ایک بیوٹی، کاسمیٹک اور پرسنل کیئر لائن، کپڑے کی لائن کی بانی ہیں اور ان کا ایک فلاحی فاؤنڈیشن بھی ہے۔
موہنا کماری:
موہنا کماری ایک کوریوگرافر ڈانسر ہیں اور انہیں 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں دیکھا گیا تھا۔ سیاستدان اور کاروباری سویش آدمی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد، انھوں نے اداکاری چھوڑ دی اور دھرادن منتقل ہوگئیں۔ اداکارہ، جو ریوا کی شہزادی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ سرگرم رہتی ہیں۔
آشکا گوراڈیا:
آشکا نے ٹیلی ویژن پر کافی کام کیا ہے اور وہ بگ باس میں بھی نظر آئی تھیں، لیکن اب وہ اپنا ایکٹنگ کیریئر چھوڑ کر کاسمیٹکس کی لائن میں آگئی ہیں اور گوا میں شفٹ ہوگئی ہیں۔ آشکا اپنے شوہر برینٹ گوبل کے ساتھ یوگا سکھاتی ہیں اور وہاں یوگا اسکول کی بھی مالک ہیں۔
عدیتی ملک:
شرارت کی اداکارہ عدیتی ملک اداکار موہت ملک کے ساتھ خوشگوار ازواجی زندگی گزار رہی ہیں اور انکا ایک بیٹا اکبیر بھی ہے۔ انھوں نے ایک ریستوران کھولنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اداکاری چھوڑ دی اور اب وہ ایک ریستوران کی مالک ہیں۔