طلاق کسی بھی عورت کی زندگی پر ایک دھبہ بن جاتا ہے جاتا ہے۔ چاہے وہ کوئی گھریلو خاتون ہو یا کوئی سیلیبریٹی۔ عام عورت کو قریبی رشتے دار یا دوست احباب طلاق کے طعنے دیتے ہیں جبکہ کسی سیلیبریٹی کو ہر کوئی ہر وقت اس بات کا تذکرہ کرکے پریشان کردیتا ہے کہ یہ تو طلاق یافتہ ہے، اس سے اپنا گھر تو سنبھلا نہیں یہ کام کیا سنبھالے گی اور ایسی باتیں اکثر سنی جاتی ہیں۔
بھارتی ڈراموں میں نظر آنے والی اداکارائیں بھی اس درد سے گزر چکی ہیں۔
دیویانکا ترپاٹھی ڈرامہ سیریل یہ ہیں محبتیں سے مشہور ہوئیں اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا لیکن جب ان کی نجی زندگی کے بارے میں سب کو معلوم ہوا تو ہر کسی کو ایک جھٹکا لگا۔
دیویانکا ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں ان کو دیکھ کر کبھی احساس ہی نہ ہوا کہ ان کے دل میں اتنا درد بھرا ہوگا۔ دیویانکا کا ساتھی اداکار کے ساتھ 7 سال تک ایک بہترین تعلق رہا اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے کے خواب سجا رہے تھے لیکن اچانک
محبتیں ختم ہوئیں اور وہ لڑکا ان کو چھوڑ کر چلا گیا۔ محبت نہ ملنے کا غم دل میں اس قدر بھر گیا کہ کوئی نظر ہی نہ آیا اور مکمل ڈپریشن میں چلی گئی۔ یہ خود کو نا مکمل سمجھنے لگیں اور اب مرنا ان کی زندگی کا آخری حل تھا۔ یہ جادو ٹونے پر بھی یقین کرنے لگیں تھیں۔
اداکارہ ریشمی دیسائی جو بھارت کے مشہور ڈرامے اترن سے بلندیوں کے مقام پر پہنچیں، یہ نہ صرف اپنی طلاق کی وجہ سے غمگین ہوئیں بلکہ ان کی شادی سے قبل کی زندگی بھی بہت مشکل تھی۔ جس کا انکشاف انہوں نے ایک انٹرویو میں کرتے ہوئے بتایا کہ:
"
ایک وقت ایسا تھا کہ جب ہمارے پاس کھانے کو بھی پیسے نہیں تھے، ہر کوئی میری والدہ پر ان کے کردار پر انگلیاں اٹھاتا تھا لیکن انہوں نے ایک دن اپنے اور اپنے بچوں کے دفاع کے لیے آواز اٹھائی ہم سب کو پڑھایا لکھایا اور ہم سب بہن بھائیوں پر خوب محنت کی۔ جب میں 16 سال کی تھی تو میں نے اپنے قدم جمانے کے لیے انڈسٹری میں بہت محنت کی مگر میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پھر آہستہ آہستہ میں نے سب کچھ سیکھا اور شادی کی بات آئی تو طلاق ہوگئی جب طلاق ہوئی تو میں ایک دماغی مریضہ بن گئی دل چاہتا تھا کہ بس موت آجائے کیونکہ دنیا ایک طلاق یافتہ عورت کو جینے نہیں دیتی۔ لیکن اس کے بعد میں نے خود کو سنبھالا اور دنیا میں آگے قدم جمائے اب میں ایک کامیاب اداکارہ ہوں۔
"