شادی کے 10 مہینے بعد ایسا کیا ہوا کہ شوہر عورت بن گئی؟ واقعہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

image

میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کے متعلق اچھی بری تمام باتیں جانتے ہیں۔ لیکن ایک ایسا واقعہ حال ہی میں پیش آیا جہاں خاتون کو شادی کے 10 مہینے تک معلوم ہی نہ چلا کہ اس کا شوہر کوئی مرد نہیں بلکہ ایک عورت ہی ہے۔ واقعہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور ظاہر ہے لوگ خاتون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ملاقات آن لائن ایک سرجن سے ہوئی۔ دراصل وہ ایک فراڈ کرنے والی خاتون تھیں۔ دونوں کی آپس میں دوستی اچھی ہوگئی جب سرجن کو معلوم ہوا کہ لڑکی کے گھر والے پیسے والے ہیں وہ یقیناً مجھے ایک اچھی رقم دے سکتے ہیں تو اس نے جلد از جلد شادی کرنے کا مطالبہ کیا اور دونوں کی شادی ہوگئی۔

جس کے بعد دولہا نے لڑکی کے گھر والوں سے زور زبردستی پیسے مانگنے شروع کیے اور کوشش کی کہ کسی طرح شادی کو غیر رجسٹرڈ ہی رکھا اور اپنی بیوی سے یہ سب کچھ چھپا کر رکھا۔ جب بیوی کو معلوم ہوا کہ میرا شوہر ایک عورت نکلی تو اس نے کورٹ میں مقدمہ کیا لیکن شادی کے دستاویزات بھی پیش نہ کرسکی۔

انڈونیشیا میں اکثر لوگ شادی کو غیر رجسٹرڈ رکھنے کے لیے وقتی طور پر ایک دستاویز اپنے پاس رکھتے ہیں جو غیر قانونی طریقہ کار ہے جس کی وجہ سے ہزاروں انڈونیشیائی لڑکیاں دھوکے بازوں کے ہاتھوں دھوکہ کھاتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید