انسانی دماغ تین چیزوں پر فوراً متوجہ ہوتا ہے دلکش چہرہ، کھانا اور ۔۔ انسانی شخصیت سے جڑی چند ایسی حیرت انگیز باتیں جو آپکو جاننی ضروری ہیں

image

انسان کی شخصیت میں کئی ایسے راز چھپے ہوتے ہیں جس کا اسے خود بھی علم نہیں ہوتا، آج ہماری ویب آپکو انسانی جسم اور شخصیت سے جڑے کچھ ایسے حیرت انگیز راز بتائے گی جو شاید ہی آپکو پتہ ہوں۔

انسانی شخصیت کی چند حیرت انگیز باتیں:

۔ آپ کے جوتے وہ پہلی چیز ہیں جن کی وجہ سے لوگ آپ کی شخصیت کا اندازہ لگاتے ہیں اسلیئے نفیس جوتے پہنیں

۔ اگرآپ گیارہ گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہتے ہیں تو جان لیں کہ پچاس فیصد امید ہے آپ دو سال میں بیمار ہو جائیں گے

۔ کسی شخص کا قد عموماً اس کے باپ کی طرح ہو گا اور وزن اس کی ماں کی طرح

۔ انسانی دماغ تین چیزوں پر فوراً متوجہ ہوتا ہے ایک کھانا، دوسرا دلکش لوگ اور تیسرا خطرہ

۔ دایاں ہاتھ استعمال کرنے والے کھانا بھی دائیں طرف سے چباتے ہیں۔

۔ خشک ٹی بیگ، ورزش کے سامان اور بدبودار جوتوں سے بدبو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

۔ البرٹ آئن سٹائن کے مطابق اگر زمین سے شہد کی مکھی کا وجود ختم ہو جائے تو انسانی حیات چار دن میں ختم ہو جائے گی۔

۔ سیب کی اتنی زیادہ اقسام ہیں کہ اگر ہر روز ایک نئی قسم کا سیب آپ کھانا شروع کر دیں تو بیس سال تک کھاتے رہیں گے۔

۔ آپ کھانے کے بغیر ہفتوں تک زندہ رہ سکتے ہیں لیکن نیند کے بغیر صرف گیارہ دن زندہ رہ پائیں گے

۔ سستی اسی طرح لوگوں کو ہلاک کرتی ہے جیسے سگریٹ نوشی

۔ ایک انسانی دماغ وِکی پیڈیا سے پانچ گُنا زیادہ معلومات جمع کر سکتا ہے

۔ انسانی دماغ دس واٹ کے بجلی کے بلب جتنی طاقت استعمال کرتا ہے

۔ ہمارا جسم تیس منٹ میں اتنی حرارت پیدا کرتا ہے کہ اس سے ڈیڑھ لڑ پانی اُبالا جا سکتا ہے

You May Also Like :
مزید