شادی کے بعد یوٹیوبر اقراء کنول کونسی بڑی مشکل میں پھنس گئیں؟ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

image

ملک کی مشہور و معروف یوٹیوبر اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقراء کنول اپنی شادی کے بعد بڑی مشکل کیں پھنس گئیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا انفوئنسر اور یوٹیوبر اقرا کنول کا آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس کے باعث وہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔

3 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی یوٹیوبرز میں سے ایک نام اقرا کنول جنہوں نے اپنی چار دیگر بہنوں کے ساتھ 2019 میں لاک ڈاؤن کے دوران بلاگنگ کا آغاز کیا اور کامیابی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کرکے آج کروڑ پتی بن چکی ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی عالیشان تقریب میں یوٹیوبر اریب پرویز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اقراء کنول ویسے تو ہر گزرتے دن منفرد مواد کے ساتھ خاضر ہوتی ہیں تاہم ان کے حالیہ پیغام نے سوشل میڈیا سمیت انکی زندگی میں بھی ہلچل مچادی۔

انسٹاگرام پر سوشل میڈیا اسٹار اقراء نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے افسوسناک خبر سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اقراء نے بتایاکہ، "انکا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا ہے۔ جسے ہم جلد سے جلد دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

انہوں نے اپنی پوسٹ میں صارفین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ "سسٹرولوجی" نامی چینل سے اقراء کنول کی آخری ویڈیو کل سامنے آئی تھی تاہم آج انکے چینل سے کوئی نیا مواد سوشل میڈیا کی زینت نہ بن سکا۔

You May Also Like :
مزید