مینارِ پاکستان واقعہ سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی وائرل ہونے والی ویڈیو۔۔ اقرار الحسن ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی زد میں

image

پچھلے سال 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر ہونے والا واقعہ تو پورے ملک کو ہی یاد ہوگا کہ کیسے ایک لڑکی نے 400 مردوں پر اسے ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صحافی یاسر شامی اور اینکر اقرا الحسن کی جانب سے عائشہ کا انٹرویو لیا گیا تھا جو کہ بہت وائرل ہوا تھا، اس انٹر ویو نے جہاں لوگوں کے دل دہلا دئے تھے وہیں اقرار الحسن نے بیٹی نہ ہونے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا تھا۔ اس کیس میں پولیس نے بہت سے لوگوں کو اٹھایا تھا، اور بعد میں عائشہ کے ساتھی ریمبو کے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

اقرار الحسن نے عائشہ کا ساتھ بنا پوری کہانی جانے جذباتی ہو کر دیا تھا جو بعد میں انھیں بہت مہنگا پڑا تھا، کیونکہ جب کیس کی تفتیش مکمل طور پر ہوئی تو پتہ چلا کہ کہانی تو کچھ اور ہی تھی۔ جس کے بعد دونوں صحافیوں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور انکے انٹرویو کی تصویر کے بہت سارے میمز بھی وائرل ہوئے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رخ ایک بار پھر اقرا کی جانب مڑ گیا ہے اور وجہ ٹک ٹاکر عائشہ ہی بنی، کیونکہ معروف رپورٹر مغیث علی نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا کہ عائشہ اکرم دبئی میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں اور ٹک ٹاک بنا رہی ہیں۔

آئیے آپکو وہ ویڈیو دِکھاتے ہیں، ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے جو مذاق اڑایا گیا ہے اور تنقید ہوئی ہے وہ بھی ملا خطہ فرمائیں۔

You May Also Like :
مزید