کچھ ایسے حالات ہوگئے تھے کہ شادی کرنی پڑی ۔۔ اقرار نے تیسری شادی کا اقرار کرلیا؟ بیگمات کے ہمراہ مالدیپ گھومنے کی تصاویر وائرل

image

اقرار الحسن ان دنوں اپنی تیسری شادی کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہیں، لوگ شک و شبہ کا شکار تھے کہ آیا اس بات میں کوئی حقیقت بھی ہے یا پھر صرف افواہ۔

لیکن پچھلے دنوں عوام کا یہ شک بھی دور ہوتا نظر آیا جب اینکر عروسہ نے ڈھکے چھپے لفظوں میں انسٹاگرام پر اقرارکے ساتھ شادی کی تصدیق کی۔

اسکے بعد اقرار نے خود بھی ایک انٹرویو میں یہ بات کہی کہ "پہلی بیوی قرۃ العین تو خوشی سے مان گئی لیکن دوسری بیوی یعنی فرح کو منانا زرا مشکل تھا"۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ تیسری بار نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ دیکھئے ان کا یہ انٹرویو

اسکے ساتھ ہی اقرار نے گزشتہ روز اپنی پہلی بیوی قرۃ العین کے ساتھ مالدیپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، "ساتھ چلتے تو ہیں مگر ہے شرط، عمر بھر ہمسفر، سفر ہے شرط"۔

ان کی تصویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تیسری بیوی کی مالدیپ میں موجودگی کا ثبوت ڈھونڈ ہی نکالا۔ جی ہاں عروسہ بھی مالدیپ میں موجود تھیں لیکن ان کی اور اقرار کی کوئی بھی ساتھ میں تصویر نہیں ہے۔

You May Also Like :
مزید