اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے تیسری شادی کرلی ۔۔ شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کا عروسہ نے کیا جواب دیا؟ سب کے منہ بند ہوگئے

image

اقرار الحسن ایک نیوز اینکر ہیں جو اپنے شو سر عام کی وجہ سے مشہور ہوئے تاہم، اینکر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی کافی خبروں میں رہتے ہیں۔ لوگ ان کی اہلیہ قرۃ العین اقرار کو جانتے تھے جو خود ایک نیوز ریڈر ہوا کرتی تھی لیکن پھر جب اقرار کی فرح یوسف سے دوسری شادی کی تصدیق ہوئی تو سب چونک گئے۔

جس پر اقرار کا کہنا تھا کہ، میں نے کسی سے نہیں چھپایا اپنی دوسری شادی کے بارے میں، مجھ سے جڑے تمام قریبی لوگوں کو معلوم تھا کہ میری دوسری شادی ہوئی ہے۔ واضح رہے ان کی دوسری شادی 5 سال بعد منظر عام پر آئی تھی۔

اور اب ایک بار پھر سے ان کی اینکر عروسہ خان سے شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ عروسہ، قرۃ العین اور اقرار کی فیملی کے ساتھ بھی بہت زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔

عروسہ ان دنوں قرۃ العین کے برانڈ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور ہم نے عروسہ کے انسٹاگرام پر دونوں کو ایک ساتھ بہت بار دیکھا ہے۔

حال ہی میں عروسہ خان نے انسٹاگرام پر جا کر مداحوں کے کچھ سوالات کے جوابات دیئے۔ اور ان افواہوں کی بھی تصدیق کرتی چلی گئیں جن کے بارے میں ہر کوئی پوچھ رہا تھا۔

یہ ہیں ان کی انسٹاگرام اسٹوری کے کچھ اسکرین شاٹس، جس میں عروسہ خان اس بات کی تصدیق کر رہی ہے کہ وہ اب ایک شادی شدہ خاتون ہیں اور اقرار الحسن اور ان کے بیٹے پہلاج حسن دونوں سے اپنی محبت کا اظہار بھی کر رہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید