باہمت نوجوان دیانا السندی نے پابندیوں کی زنجیر توڑ کر نوکری کے لیے امریکا کا رخ کرلیا

image
بغداد سے تعلق رکھنے والی باہمت اور نوجوان عراقی خاتون دیانا السندی نے پابندیوں کی زنجیر توڑ کر امریکا کا رخ کیا جہاں خلائی ایجنسی NASA میں خلا نوردی کے لیے راکٹوں کی تیاری کے شعبے میں کامیابی کے مواقع اُن کے منتظر تھے۔

دیانا نے 2017 میں یونیورسٹی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے 2008 میں بھرپور کوششوں کا آغاز کیا تھا تا کہ لوس اینجلس منتقل ہو کر اپنے دیرینہ خواب کو پورا کر سکیں۔

دیانا نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی انجینئرنگ کے شعبے سے خصوصی شغف تھا۔ تاہم جب وہ کالج میں تھیں تو انہوں نے اس خیال سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی کہ وہ اس میں کامیاب رہیں گی مگر ایسا نہ ہو سکا۔ اس طرح دیانا نے انجینئرنگ کے میدان کا رخ کیا اور خلا نوری کی جان کاری حاصل کرنا شروع کی۔

دیانا کے مطابق اجتماعی کوشش اور ماہر شخصیات سے ملاقات کے ذریعے انہوں نے اپنی برتری ثابت کر دی اور وہ ناسا میں داخل ہونے والی پہلی عراقی خاتون بن گئیں۔ ناسا میں ان کے سامنے خلائی گاڑیوں اور راکٹوں کی تیاری کے علاوہ دیگر آپشنز بھی تھے۔

دیانا نے بتایا کہ 2017 میں امتیازی پوزیشن کے ساتھ کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلرز مکمل کرنے کے بعدbrooke owens fellowship نے انہیں موقع فراہم کیا کہ وہ ناسا ایجنسی کے تعاون سے Space Sciences کے میدان میں اپنی مہارتوں کو جلا بخشیں۔

دیانا 2018 سے Virgn Orbit کمپنی میں بطور ڈیولپمنٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔ انہیں اپنے کام سے محبت ہے کیوں کہ یہ روٹین ورک سے کہیں دور ہے اور ہر دن نئی مشکلات کو حل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ دیانا کہتی ہیں کہ خلا نوردی کا میدان سیاروں اور ستاروں کو سمجھنے کے لیے لا محدود کام کا حامل ہے۔

کمپنی میں اپنے کام کی نوعیت کے حوالے سے دیانا نے واضح کیا کہ بطور ڈیولپمنٹ انجینئر وہ مختلف ذمے داریاں انجام دیتی ہیں۔ ان میں راکٹ کے اجزاء کی ڈیزائننگ سے لے کر ان کے تجربے تک کے مراحل شامل ہیں۔

News Source : alarabiya

You May Also Like :
مزید