اس صدی میں لیڈر خان صاحب اور ترک صدر اردوان ہیں، بشریٰ بی بی

image
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان انتہائی سادہ انسان ہیں، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران جیسا لیڈر ملا۔ عمران خان ایسا لیڈر ہے جو غریب لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، کچھ وقت لگے گا، خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بالکل بے پروا ہیں اور نہ ہی خان صاحب کے کھانے پینے میں کوئی نخرے ہیں۔ کیا کوئی لیڈر ایسا ہوگا جس کے پاس صرف دو تین سوٹ ہوں؟

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ایک دوسرے کی وجہ سے ہمارے اندر تبدیلی آئی۔ خان صاحب کتے کو پیار کرتے ہیں، اس کی دیکھ بھال میں کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران کو بڑے گھر میں رہنے کی عادت ہے لیکن چھوٹے گھرمیں رہ رہے ہیں۔ عمران گھر آکر شکرانے کے نوافل ادا کرتے ہیں اور اللہ سے دعا کرتے ہیں۔ وہ کھانا کھانے کے بعد واک کرتے ہیں۔

خاتون اول نے ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی، میری شادی بہت جلد ہو گئی تھی، رب نے مجھے مہارانی کی طرح رکھا۔ میری ساری زندگی جائے نماز پر گزری۔ زندگی میں سیکھا عبادت بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتی، میری پہچان میرا پردہ ہے۔ سراہ نہیں سکتے تو پردے کے معاملے پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ پردے کا تعلق میری ذات اور رب سے ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ کہ مجھے کبھی خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نہیں ہوئی کہ کہا گیا ہو خان صاحب سے شادی کرلو

انہوں نے مزید کہا کہ اولڈ ہاؤس اور یتیم خانے جا کر روح کانپ گئی، اولڈ ہاؤس کے لوگوں کا درد اپنے اندر محسوس کیا۔ اولڈ ہاؤس میں بزرگ افراد نے کہا کہ ہمارا وظیفہ لگوا دیں، یتیم خانے کو دیکھ کر لگا جیسے جانوروں کو پھینکا ہوا ہے۔ میرا دل بڑا دکھی تھا۔ میرا جانے کا مقصد لوگوں کی مشکلات حل کرنا ہے، ہرممکن کوشش ہو گی کہ ان لوگوں کی مدد کروں۔

You May Also Like :
مزید