اسرائیل نے احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی

image

اسرائیل نے احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردیغزہ:(08 ستمبر 2018) اسرائیل نے تحریک آزادی فلسطین کی متحرک کارکن احد تمیمی اور اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی نڈر نوجوان فلسطینی لڑکی احد تمیمی اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی اسرائیلی حکومت نے احد تمیمی کی رہائی کے ایک ماہ بعد لگائی ہے۔احد تمیمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے حوالے سے منعقدہ سیمینارز میں شرکت کیلئے یورپ جانا تھا لیکن اسرائیلی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ تاحکم ثانی احد تمیمی اور پورے اہل خانہ پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔واضح رہے کہ فلسطین کی بہادر بیٹی احد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں والدہ سمیت رواں برس 29 جولائی کو رہائی ملی تھی۔ احد تمیمی فلسطین میں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہیں۔

You May Also Like :
مزید