آگے بڑھو اور دوسرے پر لعنت بھیجنا بند کرو۔۔ جنت مرزا کا ڈرامائی انداز میں ویلنٹائن ڈے منانا ان پر کیسے بھاری پڑ گیا؟ عوام کی شدید تنقید

image

جنت مرزا ایک مشہور پاکستانی ٹِک ٹاک شخصیت ہیں۔ انھوں نے اپنی پنجابی ڈیبیو فلم 'تیری باجرے دی راکھی' کے ساتھ اداکاری کا بھی آغاز کردیا ہے۔ جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے منگیتر عمر بٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ٹک ٹاکرز کئی سالوں سے ساتھ تھے لیکن ان کے درمیان معاملات بگڑ گئے اور انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اور اب، دونوں اکثر دل ٹوٹنے اور محبت میں یقین کھونے کے بارے میں ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتے ہیں۔

کل ویلنٹائن ڈے پر جنت مرزا نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ طنزیہ انداز میں کیک کاٹ رہی ہیں اور سگریٹ کی طرح منہ میں موم بتی بھی ڈال کر جلا رہی ہیں۔ تاہم، عوام نے حد سے زیادہ ڈرامائی ویڈیو کا مثبت جواب نہیں دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ، "وہ اپنے بریک اپ کے بعد توجہ طلب کر رہی ہیں اور اسے کیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں"۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا، "وہ ویلنٹائن ڈے کا سوگ منا رہی ہیں"۔ ایک اور نے لکھا، "ندا یاسر کے شو میں جائیں، آپ کو اچھا لگے گا"۔ بہت سے دوسرے صارفین نے کہا کہ، " اس آدمی کو بھول جاؤ اور زندگی میں آگے بڑھو اور لعنت بھیجنا بند کرو"۔

You May Also Like :
مزید