ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں بہت سے تخلیق کار اپنے فن، کھانا پکانے اور رقص کی بنیاد پر منفرد مواد لے کر آتے ہیں، ہمارے پاس پاکستان میں بہت سے ٹک ٹاک اسٹارز ایسے بھی ہیں جو اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں نہ کہ کسی خاص قسم کے مواد کے لیے۔ جنت مرزا ایسی ہی ایک ٹِک ٹاکر بننے والی اداکارہ ہیں جن کی پاکستان میں سب سے زیادہ فین فالوونگ ہے اور لوگ ان کی روزمرہ کی زندگی کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ رات جنت مرزا کی بہن علیشبا انجم کی منگنی تھی اور ظاہر ہے وہ وہاں میڈ آف آنر کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ جنت کے منگیتر عمر بٹ بھی اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے۔ فنکشن میں گھر والے موسیقی اور رقص سے لطف اندوز ہورہے تھے اسی دوران لوگ پیسے پھینکنا شروع ہوگئے، جنت پر بھی انکا منگیتر عمر بٹ کرنسی نوٹوں کی بارش کررہا تھا کیونکہ وہ انکے ساتھ ناچ رہی تھیں۔
View this post on Instagram A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)
A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)
جنت نے اپنے انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی یہ ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ضرورت سے زیادہ دولت کی نمائش کی جارہی ہے۔ یہ ویڈٰیوایسے وقت میں منظرِ عام پر آئی ہے جب پورا ملک سیلاب سے تباہ ہو چکا ہے۔ 3 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور کئی تو ابھی بھی کھلے آسمان تلے پڑے کھانے کے انتظار میں ہیں۔
فینز کو جنت مرزا کی یہ حرکت بلکل پسند نہیں آئی کہ لوگ اس وقت مشکل میں ہیں اور یہ دولت کی کھلی نمائش کر رہی ہیں۔ آئیے ٹک ٹاکر پر ہونے والی تنقید پر کچھ نظر ڈالتے ہیں