یہ میری چوتھی شادی ہے ۔۔ جاپانی خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

image

ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جب پاکستانی مرد غیر ملکی خواتین کو بیاہ کر پاکستان لے آئے۔ اس طرز کے واقعات پڑھ کر لوگ کافی حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں۔

غیرملکی خاتون سے رشتہ قائم کرنے کے لیے سوشل میڈیا سہارا بنتا ہے۔ وہیں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے جاپانی خاتون سے شادی کی اور انہیں اپنے شہر لے آیا۔ نوجوان کا نام رضوان ہے

حیران کن طور پر جاپانی خاتون کی عمر لڑکے سے زیادہ ہے۔ جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام حیاسا سائکا ہے جو اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان آئیں۔

رپورٹ کے مطابق 50 سالہ حیاسا سائکا کی یہ چوتھی شادی ہے۔ جاپانی خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ اسلام قبول کیا اور اس کے بعد رضوان سے شادی کرلی۔

رضوان اورحیاسا سائکا کی شادی میں چند قریبی رشتہ داروں اور دولہا کے دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد بھی سادہ انداز سے کیا گیا۔

You May Also Like :
مزید