بیوی کی عزت کرنا اچھے مرد کی نشانی ہے ۔۔ جاوید شیخ نے 2 شادیوں کی ناکامی کے بعد نجی زندگی سے متعلق راز کھول دیے

image

معروف اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ماضی کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ، اچھا مرد وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کی عزت اور تابعداری کرے، یہ اچھے اور محبت کرنے والے مرد کی نشانی ہوتی ہے۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ وہ کراچی میں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے تھے جبکہ ان کے ساتھ گھر کے 8 لوگ بھی رہائش پذیر تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ انھوں نے کئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن سب سے زیادہ مزا انھیں نیلی کے ساتھ کام کر کے آیا جو اپنے دور کی نامور اداکارہ تھیں۔

واضح رہے کہ اداکار جاوید کی پہلی شادی زینت منگی سے ہوئ جو بعد میں اداکارہ سلمیٰ آغا سے شادی کرنے پر ٹوٹ گئی البتہ محض 3 برس میں ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔ کچھ ہفتے پہلے جاوید شیخ اپنی پہلی شادی ختم ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کرچکے۔

You May Also Like :
مزید