گھر ہے یا تاج محل ۔۔ جویریہ اور سعود قاسمی کا سفید محل جیسا شاندار گھر کس نے ڈیزئن کیا؟ گھر کی ویڈیو

image

معروف اداکار سعود قاسمی نے گزشتہ روز نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے کئی باتیں کیں وہیں انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا عالیشان محل نما بنگلہ بنانے کے لئے انھوں نے کافی روپیہ پیسہ خرچ کیا ہے۔

سعود کہتے ہیں کہ، "میں نے اور جویریہ نے اپنا گھر بہت پیار اور محنت سے بنایا ہے۔ اس محل نما گھر کو ڈیزائن کرنے کے لئے ہم نے باہر سے ڈیزائنر نہیں بلوایا بلکہ جویریہ نے خود ہی اسے ڈیزائن کیا ہے کیونکہ وہ انٹیرئیر ڈیزائنر بھی ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ، ہم نے اچھے وقتوں میں گھر بنا لیا اس وقت قیمتیں مناسب تھیں اب گھر بنانا یا جائیداد لینا بہت مشکل ہے کیونکہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے۔ لیکن ہم نے دنیا کے سامنے محنت بھی کی ہے۔ لوگ جائیداد تو بنالیتے ہیں لیکن ان کی محنت کبھی نظر نہیں آتی۔

واضح رہے جویریہ اور سعود کا کراچی میں لگژری بنگلہ کسی شاہی محل سے کم ہر گز نہیں ہے۔ گھر کی تھیم سفید اور سنہری رکھی گئی ہے جبکہ گھر میں کافی قیمتی اور سونے سے بنی اشیاء سے سجاوٹ بھی کی گئی ہے۔ دیکھیں

You May Also Like :
مزید