میت کے گھر میں بہو سب پر چیخ رہی تھی کیونکہ۔۔ جویریہ سعود نے عذرا کا مشہور کردار اپنے کس قریبی رشتے سے متاثر ہو کر کیا؟ تلخ حقیقت

image

جویریہ سعود ایک بہت مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور میزبان ہیں۔ وہ کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ ماہ ان کا مشہور ڈرامہ بے بی باجی ختم ہوا، جس میں مداحوں نے ان کے منفی کردار اور اداکاری کو بے حد پسند کیا۔ عذرا کے طور پر ان کی بے باک اور بے ساختہ اداکاری نے ڈرامہ کو مقبول بنایا۔

حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے شو میں نظر آئیں جہاں ان سے ڈرامے کے حوالے سے سوال کئے گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کبھی اپنی زندگی میں عذرا جیسی عورت سے ملی ہیں؟ جس پر جویریہ نے انکشاف کیا کہ، بے بی باجی میں عذرا کا مشہور کردار ان کی قریبی دوست کی بھابھی سے متاثر تھا۔

جویریہ سعود نے بتایا کہ وہ دوست کے والد کی وفات پر اپنی سہیلی کے گھر گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنی سہیلی کی بھابھی کو دیکھا جو بالکل وہی بول رہی تھی جو انہوں نے بے بی باجی میں نقل کر کے بولا۔ جویریہ سعود نے کہا کہ وہ (خاتون) ہر گفتگو کا غلط مطلب لے رہی تھیں اور سب کو ڈانٹ رہی تھیں۔

جویریہ نے بتایا کہ جب میں نے وہاں موجود دوست کی بھتیجی کے بارے میں پوچھا تو اسکی امی نے بتایا کہ ماشاءاللّٰہ بہت لائق بچی ہے، جس پر ان کی بہو نے روتے روتے بولا کہ، "ہاں ہمارے بچوں میں تو کانٹے لگے ہیں آپ کبھی میرے بچوں کی تعریف نہیں کرنا۔" اس کا یہ انداز دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔

ساس پر طنز کے بعد وہ خاتون فوراً میری طرف متوجہ ہوگئی اور میرے ڈراموں کے بارے میں پوچھنے لگی۔ میں اس خاتون سے تقریباً پانچ سال پہلے ملی تھی۔ لیکن جب میں نے عذرا کے کردار کے بارے میں سنا تو فوراً وہی یاد آئی۔

You May Also Like :
مزید