سارا سال شیطان بہکاتا ہے، لیکن حج پر اس کو کنکریاں مار کر غصہ نکالتے ہیں ۔۔ جویریہ اور سعود کی شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو

image

اداکارہ جویریہ اپنے شوہر سعود کے ساتھ حج کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے مکہ شریف سے کئی ویڈیوز شیئر کیں اور اپنے چاہنے والوں کو عید مبارک بھی کہا۔ آج انہوں نے جمرات کے مقام پر شیطانوں کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تفصیلی سارا منظر دکھایا۔ ویڈیو میں بات کرتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ:

" شیطان ہمیں سارا سال تنگ کرتے ہیں، ہمارے ذہن میں وسوسے ڈالتا ہے، ہمیں کمراہ کرتا ہے، ہر کسی کو خدا ان شیطانوں کے شر سے بچائے۔ حج کے موقع پر یہ خاص موقع ہوتا ہے کہ جب ہم ان شیطانوں کو کنکریاں مار کر اپنا غصہ دور کرتے ہیں۔ 3 شیطانوں کو کنکریاں مارنی پڑتی ہیں اور کنکریاں کھجور کے دانے کے برابر ہونی چاہیئیں۔ یہ وہی شیطان ہیں جنہوں نے حضرت ابراہیم ؑ کو بہکانے کی کوشش کی تھی، مگر وہ اللہ کے نبی تھے اس لیے وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے۔ آپ لوگ بھی ان شیاطین پر لعنت بے شمار بھیجیں۔ خدا سب کو ان کے شر سے محفوظ رکھے۔ "

You May Also Like :
مزید