گزشتہ ماہ راکھی ساونت عمرہ ادا کرنے سعودی عرب گئی تھیں، جس کے بعد سے وہ مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے عمرہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کا دل ٹوٹا ہوا تھا مگر مکہ میں اللہ سے دعا کرنے کے بعد اب خود کو مضبوط اور طاقتور محسوس کر رہی ہیں۔
اب معروف اداکارہ بھارت واپس آکر پریس کے سوالوں کے جواب دے رہی ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ واضح طور پر مرد صحافیوں کو خبردار کر رہی ہیں کہ روحانی اور پاک عمرہ کے سفر کے بعد ان سے دوری اختیار کریں۔
یہ ویڈیو پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود کو بہت پسند آئی اور انہوں نے اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
جویریہ سعود نے راکھی ساونت کی حمایت کی اور دوسروں پر زور دیا کہ وہ ان کی چھوٹی چھوٹی کوششوں کی تعریف کریں جو وہ اپنے روحانی سفر میں کر رہی ہیں۔
جویریہ سعود نے لکھا، "دنیا میں اکثر لوگ ہمیشہ دوسروں میں کچھ نہ کچھ غلط دیکھتے ہیں، اگر آپ بھی غلط دیکھتے ہیں تو کچھ ایسا ذریعہ بنائیں جو دوسروں کو بہتر انسان بننے کا موقع فراہم کرے۔ سچا اور روحانی تعلق آپ کو بدلنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کون ہیں، بلکہ ضرورت اس کی ہے کہ آپ وہ بنیں جو آپ خود ہیں۔ اور راکھی کم از کم وہ کوشش تو کر رہی ہے۔"