تمھارا منہ نہیں دیکھوں گی قیامت کے دن ۔۔ جویریہ سعود کی دادی نے انہیں ایسا کیوں کہا؟ جویریہ نے ماضی کی باتیں بتا دیں

image

"شوبز جوائن کرنے لگی تو والدہ نے کہا ہمیں اپنی بیٹی پر پورا اعتماد ہے وہ کوئی غلط کام نہیں کرسکتی. ابا بھی خوش تھے البتہ دادی نے مجھے پکڑ کر کہا کہ "وعدہ کرو کہ زندگی بھر کوئی غلط کام نہیں کروگی ورنہ قیامت کے دن تمھارا منہ نہیں دیکھوں گی"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ جویریہ سعود کا جو ساجد حسن کے شو میں اپنی نجی اور ماں باپ کے گھر میں گزاری گئی زندگی کے حوالے سے بات کررہی تھیں.

جویریہ کا کہنا تھا کہ جب وہ بڑی ہوگئیں تو ان کی شادی کی فکر میں والدہ نے پوچھا کیا انھیں کوئی پسند ہے تو میں نے ان کو دادی سے کیا وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ کوئی نہیں پسند پھر ان کی والدہ نے انھیں اداکاری چھوڑ کر گھر پر رہنے کا اور خود کو ٹائم دینے کا مشورہ دیا اور انھوں نے ایسا ہی کیا. 3،4 برس اداکاری چھوڑ کر گھر والوں کے ساتھ وقت گزارا اور اتنے میں ان کی شادی ہوگئی.

جویریہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان کی کمائی سے ایک پیسہ نہ خود لیتے تھے نہ ہی گھر میں لگانے دیتے تھے. ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیسوں سے اپنے شوق پورے کرو باقی گھر کی ذمہ داری میں خود پوری کروں گا. یہی وجہ ہے کہ ابو آج تک اپنے کاموں کے لیے بھائی سے بھی پیسے نہیں لیتے۔

You May Also Like :
مزید