جویریہ کو پہلی بار ایک شادی میں دیکھا تو۔۔ سعود اور جویریہ کا رشتہ تڑوانے کی سازش کون کررہا تھا؟ انٹرویو میں انکشاف

image

“جویریہ کو پہلی بار ایک شادی میں دیکھا تھا اور پہلی نظر میں ہی پسند آگئی تھیں اگلے دن ان کا رشتہ لینے گھر چلے گئے ۔ میرے ساتھ امجد صابری، شان شاہد، افضال خان (رینبو)، معمر رانا بھی تھے۔ جب رشتہ طے ہوگیا تو اس کے بعد لوگوں نے بہت کوشش کی کہ میرا رشتہ جویریہ سے ٹوٹ جائے۔ یہا ں تک کہ اخبار میں بھی خبر لگ گئی کہ ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا ہے“

یہ کہنا ہے معروف اداکار سعود قاسمی کا جنھوں نے دی ٹاک ٹاک شو میں اپنی اہلیہ جویریہ سعود کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی شادی اور نجی زندگی کے حوالے سے بات کی۔

دوسری طرف جوہریہ سعود نے بھی بتایا کہ انھیں سعود سے شادی کرتے ہوئے ڈر تھا کہ جانے ان کی شادی سے پہلے کتنی خواتین سے دوستیاں ہوں گی اور مزاجاً کیسے ہوں گے لیکن سعود مزاج کے اچھے انسان نکلے۔ اب تو ہماری شادی کو 20 سے زائد برس گزر چکے ہیں۔

سعود نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کی تقریبات 21 دنوں تک چلی تھیں اور کافی دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی۔

You May Also Like :
مزید