لوگ کان چِھدواتے ہیں، میں نے اپنی زبان چِھدوالی ۔۔ جُگن کاظم نے زبان کیوں چھدوائی؟ اداکارہ نے 17 سال بعد سچ بتا دیا

image

اداکارہ جگن کاظم پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے مارننگ شوز کی دنیا میں اپنی ایک نئی پہچان بنائی۔ انہوں نے اے پلس سے کئی سال تک بہترین مارنگ شو کرکے انڈسٹری میں اپنا مقام مضبوط بنایا۔ جگن کاظم کسی نہ کسی طرح خبروں کی دنیا میں فعال نظر آتی ہیں۔ کبھی کسی ویب ٹی وی پر شو میں دکھائی دیتی ہیں تو کبھی اپنے ذاتی زندگی اور بچوں سے متعلق بات کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا ہوا ہے جس میں یہ مختلف قسم کی ویڈیوز بنا کر اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ایک شو میں نظر آئیں جہاں وہ اپنے کالج اور یونیورسٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک ایسا راز بتا گئیں جو اب سوشل میڈیا پر ٹرول کا حصہ بن رہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ: "میں 17 کی عمر میں کینیڈا کے کالج گئی تھی جہاں سب لڑکیاں وہیں کے اوپن ماحول کی تھیں۔ ایک لڑکی نے اپنے جسم پر 50 سے زائد چھید کروائے ہوئے تھے اس نے ہر جگہ کانوں میں، ناک پر، آئی برو تک چھیدوائی ہوئی تھی اس نے ایک دن کہا کہ کیوں نہ ہم کچھ نیا کریں جو سب سے الگ نظر آئیں۔ میں نے بھی کہا ٹھیک ہے۔ ہم 17 لڑکیاں مل کر ایک جگہ گئیں جہاں پر باڈی پائرسنگ ہوتی تھی۔ اب مجھے ڈر لگ رہا تھا کہ اگر میں نے کوئی چھید کروایا تو میری امی تو مجھے گھر میں گھسنے نہیں دیں گی کیونکہ 17 سال کی عمر میں اگر ایسا کام کیا تو آگے کیا کچھ کرے گی؟"

انہوں نے مزید بتایاکہ: "میں نے اس لڑکے سے پوچھا کہ وہ کونسا چھید ہے جو میں کرواؤں تو نظر نہ آئے، اس نے کہا کہ زبان پر ہونے والی پائرسنگ نظر نہیں آئے گی تو میں نے ایسا ہی کیا۔ جب مجھے پتہ چلا کہ ہم صرف 2 لڑکیوں نے ایسا کیا ہے تو مجھے بہت بے عزتی محسوس ہوئی۔ اس کے بعد میں نے اس اذیت کو 15 سال برداشت کیا اور اب سے 2 سال قبل میں نے اپنی زبان کے چھید کو ختم کروایا ہے۔"

You May Also Like :
مزید