کوئی جگہ مسجد نبوی جتنی پرسکون نہیں ہے ۔۔ سیف اللہ کو مسجد نبوی میں نعت پڑھتے دیکھ لوگ جنید جمشید کو یاد کرنے لگے، ویڈیو

image

یہ تو اٹل حقیقت ہے کہ بچے وہی سیکھتے ہیں جو ان کے ماں باپ کی تربیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نیک لوگوں کے بچے بھی نیکی کا راستہ اپناتے ہیں۔ یہاں تک کے دولت بھی ان کے راستے میں حائل نہیں ہوتی۔

"ہمارے پیارے رسول اللہ صلوسلم عل کی آخری آرام گاہ کے اتنے قریب بیٹھ کر خوشی ہوئی۔ روئے زمین پر کوئی بھی جگہ مسجد نبوی جتنی پرسکون نہیں ہے۔ میری دعا ہے کہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو مدینہ منورہ کے مقدس شہر کی زیارت کا موقع ملے۔"

یہ دعائیہ الفاظ ہیں سیف اللہ جنید کے جو مرحوم نعت خواں اور کاروباری شخصیت جنید جمشید کے صاحبزادے ہیں۔ سیف اللہ جنید جمشید اس وقت اپنے دوستوں کے ہمراہ مدینہ منورہ سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہی۔ سیف اللہ جنید جمشید نے مسجد نبوی کے احاطے میں اپنے مرحوم والد کی خوبصورت نعت پڑھی جس کی ویڈیو بھی انھوں نے شئیر کی ہے۔ آپ بھی دیکھیں

واضح رہے کہ بدقسمتی سے جنید جمشید 2016 میں ایک المناک طیارے کے حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے وہ اسکردو سے واپس آرہے تھے کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جنید جمشید کے بے وقت انتقال نے ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ جنید جمشید کی فیملی کے لیے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ ہے۔ ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے بیٹے تیمور، بابر اور سیف اکثر ٹیلی ویژن پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں اور اپنے والد کی باتیں شئیر کرتے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مرحوم والد جنید جمشید کی طرح ان کے صاحبزادے بھی ان ہی کے نقش و قدم پر چل رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید