نفسیاتی بیٹے کو شریف اور پیار کرنے والی بیوی کی ضرورت ہے ۔۔ ڈرامہ "کیسی تیری خود غرضی" عورتوں اور بیویوں سے بدسلوکی کرنے والے مردوں کو بڑھاوا دینے والا ڈرامہ

image

پاکستانی ڈرامہ کیسی تیری خود غرضی آج کل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں کچھ لوگ اس میں اداکاروں کی ایکٹنگ کو پسند کر رہے ہیں وہیں زیادہ تر لوگ اس ڈرامے کے موضوع پر تنقید کر رہے ہیں۔ کیونکہ اس میں دکھایا جارہا ہے کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی مہک شمشیر کے رویے کو اپنا رہی ہے اس حقیقت کی وجہ سے کہ وہ اس سے سچی محبت کرتا ہے (اس کی ماں کے مطابق)، کیا ہم خواتین اور معاشرے کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں کہ یہ بھی محبت کی ایک شکل ہے؟

آج کے دور میں جہاں میاں بیوی کے درمیان عدم برداشت کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسری طرف بجائے محبت اور عزت کے رشتے کو پروموٹ کرنے کے ہمارے میکرز ظلم و زیادتی کو برداشت کرنے کو اچھے طریقے سے دکھا رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ یہ ان مردوں کیلیئے آئیڈیل ڈرامہ ہے جو عورتوں اور اپنی بیویوں سے بد سلوکی کرتے ہیں کیونکہ ایسی چیزیں انھیں اور زیادہ متاثر کرتی ہیں۔

حد تو یہ ہے کہ ڈرامے کے پرومو سے لگتا ہے کہ مہک اپنے رویے پر گرفت رکھتی ہے، اور شمشیر کی والدہ بھی یہی تجویز کرتی ہیں۔ تو پھر کیا ہم لوگوں کو یہ تجویز کر رہے ہیں کہ ایک بد دماغ اور نفسیاتی بیٹے کو صرف ایک شریف اور پیار کرنے والی بیوی کی ضرورت ہے، نہ کہ اسے صحیح کرنے کے لیے کسی معالج کی؟ شمشیر کے ہاتھوں مہک اور اس کے خاندان کے ساتھ جو زیادتی ہوئی، کیا وقت کے ساتھ وہ تمام جذباتی داغ مٹائے جا سکتے ہیں؟ بالکل اسی طرح، جیسے مہک شمشیر کو سیدھا کرنے کے لیے تیار ہو سکتی ہے۔ آہ، ہمیشہ کی طرح، خواتین کو آخر میں سب کچھ بھول کر مضبوط بننے اور برداشت کرنے کا کہا جاتا ہے۔

اتنی خراب اور خطرناک سوچ کو اجاگر کرنے والا یہ ڈرامہ حقیقت میں میگا ویوز حاصل کر رہا ہے، اسکی تازہ ترین قسط کے 10 ملین سے زیادہ ویوز ہیں۔ تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی ہمیں ایسے ڈراموں کی ضرورت ہے؟ کیا نوجوان نسل کیلیئے اس طرح کے موضوع مناسب ہیں؟ ہم معاشرے میں عورت پر ظلم و زیادتی کرنے والے کو ہیرو سمجھیں؟ آپ کی اس ڈرامے 'کیسی تیری خودغرضی' کے بارے میں کیا رائے ہے؟

You May Also Like :
مزید