روایتی کشمیری لباس میں ملبوس یہ پیاری سی بچی، آج بالی ووڈ کی کون سی مشہور اداکارہ ہے؟

image

آج کل اداکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے بچپن کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے پسندیدہ فنکار کی زندگی کو زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔

آج ہم بھی ایک اداکارہ کی بچپن کی تصویر آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ پہچانیں اس تصویر میں روایتی کشمیری لباس میں ملبوس خوبصورت جیولری پہنے یہ کون سی مشہور بالی ووڈ اداکارہ ہے؟

اگر آپ ابھی نہیں پہچانے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ بھارتی ساؤتھ فملوں کی خوبصورت اداکارہ کاجول اگروال ہیں، جو 2011 میں بالی ووڈ فلم 'سنگھم' میں اجے دیوگن کے مدِمقابل کام کرچکی ہیں۔

38 سالہ اداکارہ کی بچپن کی تصویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور کمنٹس سیکشن میں بڑی تعداد میں دل کے ایموجیز شیئر کرتے ہوئے کسی نے انہیں بیوٹی کوئن آف انڈین سنیما کہا تو کسی نے کچھ اور نام سے تشبہہ دی۔

You May Also Like :
مزید