لڑکا ہے یا لڑکی؟ مشہور ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی بچے کی پیدائش کے بعد پہلی ویڈیو وائرل

image

خوبصورت اور نوجوان ٹک ٹوکر جوڑے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر ایک پیارے بچے کے قابل فخر والدین بن گئے ہیں۔ اور اس خوشخبری کے آتے ہی جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ دونوں نے نومولود کے ساتھ اپنی اپنی ویڈیوز بھی شئیر کی ہیں۔

ایک خوبصورت ویڈیو میں ذوالقرنین سکندر اپنے بچے کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو میں کنول آفتاب اپنے بچے کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔

اسپتال میں جوڑے کے دوست اور اہل خانہ بھی موجود تھے۔ دونوں مشہور شخصیات اپنے بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، ذوالقرنین سکندر کی خوشی مناتے ہوئے تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

جوڑے نے بچے کی جنس کے بارے میں انکشاف نہیں کیا، تاہم، چند مداحوں نے قیاس کیا کہ وہ ایک پیاری بچی کے والدین بن گئے ہیں۔ مداحوں نے بچے کے ہاتھ میں گلابی ربن دیکھا۔

You May Also Like :
مزید