دونوں خاندان دیوانے ہیں اس کے ۔۔ کرینہ کپور خان نے اپنی فیملی اور ان کی پسندیدہ ڈش کے بارے میں کیا بتایا؟

image

کپور فیملی اپنے کھانے پینے اور زندہ دلی کی وجہ سے بالی ووڈ میں کافی مشہور ہے، ان کے گھروں میں اکثر و بیشتر دعوتوں کا سلسلہ چلتا رہتا ہے جس میں پورا خاندان ایک جگہ اکٹھا ہو کر وقت گزارتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ، ان کا خاندان کھانے پینے کا بہت شوقین ہے اور جب سارے اکھٹے ہوتے ہیں تو صرف کھانے اور اداکاری پر ہی سب سے زیادہ بات ہوتی ہے۔

ان دعوتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ، جب ہم سب اکھٹے ہوتے ہیں تو ہماری آوازیں اتنی اونچی ہوجاتی ہیں کہ اگر کوئی سُنے تو سمجھے گا کہ لڑائی ہورہی ہے۔

ان سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ، ان کے لیے کیا چیز زیادہ اہم ہے کھانا یا اداکاری؟

جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ، یہ بہت مشکل سوال ہے کیونکہ ہمارا خاندان ان دونوں چیزوں سے پیار کرتا ہے اور کھانے کے بارے میں کافی بات کی جاتی ہے۔

کھانے سے متعلق کرینہ سے سوال کیا گیا کہ، آپ کے خاندان میں سب سے زیادہ شوق سے کون سی ڈش کھائی جاتی ہے؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ، "جب ہم سب ملتے ہیں تو سب سے زیادہ شوق سے پائے کھاتے ہیں یہ ایک بے حد ذائقہ دار سالن ہوتا ہے۔"

کرینہ آئے دن اپنے سسرال پٹودی خاندان اور اپنے میکے کپور خاندان کی دعوتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید