پاکستان سے علاج کے غرض سے بھارت جانے والی 19 سالہ عائشہ راشن کو نیا دل لگا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا پر متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 19 سالہ عائشہ راشن کا تعلق پاکستان، کراچی سے ہے جس میں 14 برس کی عمر میں دل کی بیماری کی تشخیص سامنے آئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی کے ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے سرجنز عائشہ کے دل کی پیوندکاری مفت میں انجام دی ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹرز نے شہر میں مقیم میڈیکل ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا ہے جس کی بدولت یہ پیوندکاری کا مہنگا ترین آپریشن کامیاب ہو سکا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ کا بتانا تھا کہ وہ ٹرانسپلانٹ کے بعد اچھا محسوس کر رہی ہیں، پاکستان واپس آ کر فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
دوسری جانب عائشہ کی والدہ کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اکیلی ہی اپنی بیٹی کی پرورش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ راشن کو دل کا عطیہ دینے والے شخص کا تعلق دہلی سے تھا۔