اسکی آنکھیں رنگین ہیں یہ کبھی بھی ۔۔ کیرئیر کے شروعات میں کرشمہ کپور کو کیا کچھ سننا پڑا؟ کرینہ، بہن کی مشکلات اور اپنی آسانی بتاتے ہوئے

image

کرشمہ اور کرینہ کپور بالی ووڈ کی وہ مشہور بہنیں ہیں جو اپنی خوبصورتی اور آپس میں محبت بھرے رشتے کیلیئے جانی جاتی ہیں، اور ان کے درمیان یہ پیار آج تک ویسے ہی قائم ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران، کرینہ کپور خان نے اپنی بہن کرشمہ کپور کے بارے میں کھل کر انکشاف کیا کہ کس طرح ان کی بہن کو انڈسٹری میں اپنا راستہ بنانے کے لیے خود کو آگے منوانا پڑا حالانکہ لوگوں کو ان پر شک تھا۔ لیکن انہوں نے خود کو آگے بڑھایا اور 90 کی دہائی کی ڈارلنگ (ہر دل عزیز) بن گئیں۔

کرینہ نے بتایا کہ، دوسری طرف انڈسٹری میں ان کے لیے آنا بہت آسان تھا کیونکہ وہ کرشمہ کی بہن کے طور پر پہچانی جاتی تھیں۔

کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ، کرشمہ کو لوگوں کے عجیب و غریب تبصروں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ایسے ریمارکس بھی شامل تھے جیسے، "ہلکی (رنگین) آنکھوں والی اداکارہ کبھی سپراسٹار نہیں بن سکتی۔"

اور اس وجہ سے اسے 'کاسٹ' نہیں کیا جاتا تھا۔ لیکن اس نے ہار نہیں مانی اور اپنی محنت، لگن اور اچھے کام سے اس بات کو غلط ثابت کیا اور سب کے دل جیت لیئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ہر کسی کی چہیتی بن گئی، جس کا فائدہ بعد میں مجھے ہوا۔

You May Also Like :
مزید