ہوٹل کے کھانوں سے زیادہ یہ پسند ہے ۔۔ کترینہ کیف کی سادہ پسند جان کر مداح بھی حیران، وہ کون سی سبزی شوق سے کھاتی ہیں؟

image

کترینہ کیف نے حال ہی میں گھر کے سادہ کھانے سے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسک می اینی تھنگ (سوال جواب) سیشن کا انعقاد کیا۔ سوال جواب کے سیشن کے دوران، ایک مداح نے اس سے اس کے پسندیدہ کھانے کے بارے میں سوال کیا، جس پر کترینہ نے اپنے کھانے کی میز پر رکھے تین پیالوں کی تصویر شیئر کر دی۔

ان تین پیالوں میں سے دو میں سادہ سبزی تھی جبکہ تیسرے میں گاڑھا اور کریمی سوپ تھا۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے سبزیاں کون سی تھیں؟

تصویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا، تورائی کی سبزی، پھول گوبھی کی سبزی اور بروکولی سوپ۔

کترینہ کیف کھانے سے اپنی محبت کا اعتراف کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں۔ اس سے قبل، ایک انٹرویو میں وکی کوشل نے انکشاف کیا تھا کہ، جہاں وہ پراٹھا پسند کرتے ہیں، وہیں کترینہ کیف ایک پین کیک والی انسان ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ دونوں کے کھانے کے انتخاب بہت مختلف ہیں، وکی اور کترینہ کیف نے ایک دوسرے کے پسندیدہ کھانے کو بھی آزمانا سیکھ لیا ہے۔ وکی نے بتایا کہ، "کترینہ کو میری ماں کے ہاتھ کے بنائے ہوئے پراٹھے بہت پسند ہیں۔"

You May Also Like :
مزید