کین ڈول کی کونسی پرانی خواہش پوری ہو گئی؟ جذباتی پیغام جاری کردیا، دیکھئے ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دینے والے، بلاگر عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول کی ایک برسوں پرانی خواہش اب پوری ہو گئی ہے۔

کین ڈول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنی خواہش سے متعلق بتایا۔

عدنان ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بار کسوہ (خانہ کعبہ کا غلاف) سے ایک دھاگا لینے کی خواہش کی تھی اور اللہ نے اُنہیں مبارک کسوہ کا پورا ٹکڑا عطا کر دیا جس کے بعد ان کی خواہش پوری ہوگئی۔

ویڈیو میں کین ڈول کو جذباتی ہوتے ہوئے کسوہ کو چومتے ہوئے اور اپنی قسمت پر رشک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے حال ہی میں بلاگر کین ڈول نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

You May Also Like :
مزید