میں اس سے نفرت کرتا ہوں کیونکہ ۔۔ خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کے حوالے سے اب کیا کہہ دیا کہ اداکارہ کے مداح بھڑک اٹھے؟

image

پاکستان کے نامور مصنف، ہدایت کار و شاعر خلیل الرحمان قمر نے ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان سے نفرت کا اظہار کردیا، انٹرویو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے مداح بھڑک اٹھے۔

خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں بات چیت کے دوران شوبز انڈسٹری کے چند اداکاروں سے ناراضی اور تنازعات پر بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان نے کہا کہ ’جس اداکار کے ساتھ میں نے دوسری بار کام کیا ہے اس کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے، جب آپ مجھے غصہ دکھائیں گے تو یاد رکھیں کہ مجھ سے زیادہ غصہ کسی کے پاس نہیں ہے۔

خلیل الرحمان نے کہا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں بلکہ اس کے عمل سے مجھے نفرت ہے، میں نفرت کرنے والا آدمی نہیں ہوں، ناراضی ختم ہوجاتی ہے لیکن نفرت ختم نہیں ہوتی۔نفرت ختم ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ماہرہ خان مجھ سے معافی مانگے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا اور ماہرہ خان سے عزت اور احترام کا رشتہ تھا، عائزہ خان کے بعد اگر میں نے کسی کا احترام کیا ہے تو وہ ماہرہ خان تھی۔ماہرہ خان کے پاس آپشن تھا کہ وہ فون کال کے ذریعے مجھ سے وضاحت مانگتی، یہ ہم دونوں کی بدنصیبی ہے کہ اب ہم دنوں ایک ساتھ کام نہ کریں۔

You May Also Like :
مزید