یہ بندہ ہمیشہ عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کیوں کرتا ہے، خلیل الرحمن قمر کی فون کال لیک

image

پاکستان ڈرامے کی تاریخ میں بہت کم ایسے ڈرامے پیش کیۓ گۓ ہیں جن میں عورت کو ظالم اور مرد کو مظلوم دکھایا گیا ہے ، ڈرامہ میرے پاس تم ہو ایسا ہی ایک ڈرامہ تھا جس میں مہوش کے کردار میں ایک عورت نے پیسے کی لالچ میں اپنا بسا بسایا گھر نہ صرف تباہ کیا بلکہ اپنے محبت کرنے والے شوہر دانش کو بھی موت کے دہانے تک پہنچا دیا

خلیل الرحمن قمر اور خواتین

ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خالق خلیل الرحمن قمر کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جن کا یہ کہنا ہے کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی کہانی ایک سچی کہانی ہے اور معاشرے میں عورتیں ظالم بھی ہوتی ہیں

اپنے اس نقطہ نظر پر وہ اس سختی سے قائم ہیں کہ جب ان کو کسی ٹاک شو میں بھی بلایا جاتا ہے تو ان کا لہجہ اور انداز عورتوں کے معاملے میں بہت کڑوا ہوتا یہان تک کہ معروف سماجی رہنما ماروی سرمد کے ساتھ ان رویہ ایسا تھا کہ جس کی مزمت کئی مرد حضرات نے بھی کی مگر خلیل الرحمن قمر کے اندر کوئی لچک پیدا نہ ہوئی

مگر اس کا یہ فائدہ ضرور ہوا کہ ایسے شوز کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ضرور ہو جاتے ہیں

خلیل الرحمن قمر ایک بار پھر عورت کی وجہ سے وائرل

ایک بار پھر خلیل الرحمن قمر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں مگر اس دفعہ ان کے وائرل ہونے کی وجہ کسی عورت سے لڑائی نہیں بلکہ دو بیویوں کے شوہر خلیل الرحمن قمر کا کسی عورت کے ساتھ تنہا ملنے کا اصرار تھا ۔

گزشتہ دنوں لیک ہونے والی ایک آڈیو میں خلیل الرحمن ایک عورت سے دریافت کر رہے ہیں کہ وہ اس سے ملنے کیوں نہیں آئيں جس پر اس عورت نے کہا کہ وہ تو تیار تھی مگر اس کا شوہر بھی ساتھ آنے کے لیۓ تیار ہو گیا تھا

اس وقت خلیل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا (یعنی اس عورت کے شوہر کی موجودگی میں اس سے ملنے کا ) جس پر اس عورت نے صفائياں دینا شروع کر دیں کہ اس کا شوہر ایسا ہی ہے مگراس بات نے خلیل الرحمن کو غضب ناک کر دیا اور انہوں نے انگریزی میں اس عورت کو گالیاں دینا شروع کر دیں

سوشل میڈیا صارفین میں بحث

اس آڈیو ٹیپ کے لیک ہونے کے بعد ایک بار پھر سے نہ صرف خلیل الرحمن سوشل میڈيا پر وائرل ہو گۓ ہیں اور لوگ یہ دریافت کر رہے ہیں کہ کسی دوسرے کی بیوی سے تنہائی میں ملنا کیا جائز ہے اور اس کے بعد اس کے انکار پر گالیاں دینا کسی پڑھے لکھے انسان کو زيب دیتا ہے

تاہم معاملہ کچھ بھی ہو خلیل الرحمن قمر ایک بار پھر سے خبروں کی زینت ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس آڈیو کے بارے میں کیا نقطہ نظر پیش کرتے ہیں

You May Also Like :
مزید