کیا آپ ایک خلائی جہاز کو مریخ کے مدار میں جانے کے لیے رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ صبح اور شام کو آٹھ افراد کے لیے کھانا بن سکتے ہیں؟ یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ کا نام بی پی دکشیانی ہو اور آپ صبح پانچ بجے اٹھ جاتے ہوں۔
کیا آپ مریخ کے گرد خلائی گاڑی کی رہنمائی بھی کریں اور ساتھ میں رات دن آٹھ لوگوں کا کھانا بھی پکا سکتے ہیں؟ یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ کا نام بی پی دکشیانی ہو اور آپ صبح پانچ بجے اٹھ جاتے ہوں۔
انڈیا کی خلائی ایجنسی اسرو میں فلائٹ ڈائنامکس اور سپیس نیویگیشن کی سابق سربراہ بتاتی ہیں کہ انھوں نے ایسا کس طرح کیا۔
انھیں راکٹ وومن یا پھر مریخ کی خاتون کا نام دیا گيا۔ چار سال قبل ساڑھی میں ملبوس خواتین کے ايک گروپ کی تصویر عام ہوئی تھی جس میں وہ مریخ کے مدار میں انڈیا کے خلائی مشن کے کامیابی سے داخل ہونے کا جشن منا رہی تھیں۔ اس میں ایک بی پی دکشیانی بھی تھیں۔
وہ اس ٹیم کی سربراہی کر رہی تھیں جو سٹیلائٹ پر نظر رکھ رہی تھی اور اس کی رہنمائی کر رہی تھی کہ اسے کہاں جانا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کر رہی تھی کہ وہ اپنی راہ سے بھٹک نہ جائے۔
یہ بھی پڑھیے
کھانا بنانے کی شوقین ایک بغیر پیٹ والی لڑکی!
انڈین مسلم نوجوان نے 'سب سے ہلکا' سیٹیلائٹ بنا لیا
ان کی ایک ساتھی (خاتون) نے اس کام کو اس طرح بیان کیا کہ آپ گالف کی گیند پر انڈیا میں نشانہ لگائيں اور یہ امید کریں کہ وہ لاس اینجلس میں بنے سوراخ میں جائے اور ایسا سوراج جو مستقل گھوم رہا ہو۔
یہ ایک مشکل کام تھا جو کہ ایک ہندوستانی بیوی ہونے کے سبب مزید مشکل ہو گیا تھا۔ لیکن ان کی قوت خود ارادی کئی سال قبل ظاہر ہو چکی تھی جب ایک 'روایتی، قدامت پسند اور سخت' خاندان کی لڑکی نے سائنس کے شعبے میں اپنے کريئر کا انتخاب کیا تھا۔