خواتین آئی برو کیوں بنواتی ہیں؟ وجہ ایسی جو شاید آپ نے کبھی سوچی بھی نہیں ہو

image

خواتین کو آئی برو بنوانے کا بہت شوق ہوتا ہے اور ہر ماہ تقریباً خواتین آئی برو لازمی بنواتی ہیں اب بات اگر ہم یہ کریں کہ آئی برو کیوں بنواتی ہیں تو آپ میں سے اکثر خواتین کا یہی کہنا ہوگا کہ اضافی بالوں کو نکلوانے کی وجہ سے بنواتی ہیں تاکہ آئی برو کی شیپ واضح نظر آئے اور آپ خوبصورت لگیں،،، مگر درحقیقت آئی برو بنوانے کی صحیح وجہ شاید ہی خواتین کو معلوم ہو کیونکہ ہمیں صرف خوبصورتی سے مطلب ہوتا ہے وجہ چاہے جو بھی ہے۔

ہماری ویب شروع سے آپ لوگوں کی پسند اور دلچسپی کے مطابق معلومات فراہم کرتا رہا ہے آج بھی وومن کارنر سے جانئیے کہ آخر آئی برو بنوانے کی اصل وجہ کیا ہے۔

اصل وجہ:

٭ آئی برو بنوانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ خواتین کو سر درد کی شکایت مرد حضرات سے زیادہ ہوتی ہے اور اسی سر درد کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے آئی برو بنوائی جاتی ہیں کیونکہ یہ ایک پریشر پوائنٹ ہے۔

٭ آئی برو کے نیچے والی جلد پر زور پڑنے کی وجہ سے یہ خواتین میں ایسٹروجن نامی ہارمونز کو ایکٹوو کردیتا ہے۔

٭ ویب سائٹ ڈیری میری کے مطابق: '' آئی برو بنوانے سے خواتین میں خود اعتمادی آ جاتی ہے''۔

٭ اعصابی نظام میں تیزی آ جاتی ہے اور دماغ کی رگیں کھلتی ہیں۔

٭ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ خواتین آئی برو بنوانے کی وجہ سے آنکھوں کی مختلف بیماریوں سے بچ جاتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید