میں تمھیں آنٹی نظر آتی ہوں۔۔۔ خواتین کو آنٹی کہنا آخر اتنا برا کیوں لگتا ہے؟

image

خواتین عمر کے معاملے میں تھوڑی حساس ہوتی ہیں اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر کوئی کسی لیڈی کو آنٹی کہہ دے تو وہ برا مان جاتی ہیں، اور کچھ تو اس سے بھی زیادہ بحث و مباحثے میں پڑ جاتی ہیں اور بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے۔

لیکن کبھی سوچا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیونکہ اپنے سے بڑوں کو عموماً عزت سے مخاطب کیا جاتا ہے، مگر خواتین کو آنٹی کہہ کر پکارنا کیوں پسند نہیں آتا؟

ٹائمز آف ایوولیوشن کی جنرل رپورٹ کے مطابق: '' خواتین کی نفسیات اس بات کو قبول نہیں کر پاتی کہ انہیں کوئی عمر میں بڑا کہے اور جب کوئی آنٹی جیسا لفظ کہہ کر مخاطب کرتا ہے تو انہیں لگتا ہے کہ وہ بوڑھی یا عمر رسیدہ لگ رہی ہیں جبھی انہیں آنٹی کہا جا رہا ہے اور یہ اسے اپنی توہین سمجھتی ہیں۔"

وہیں دوسری طرف وومن اسٹدیز آف عمرانیات کے مطابق: '' ماضی میں افریقی خواتین کو آنٹی کہہ کر مخاطب کیا جاتا تھا، چونکہ وہ ایک غریب ملک ہے اور وہاں زیادہ تر تنخواہ دارمزدور طبقہ تھا اور خواتین کام کے عوض تنخواہ لیتی تھیں، اس وقت سے آنٹی کے لفظ کو برا سمجھا جاتا تھا، مگر انیسویں صدی میں جب دنیا کے دیگر ممالک میں تعلیم کا رجحان بڑھا اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کام کرنا شروع کیا تو لوگوں میں اس لفظ کو برا کہنے کا رجحان ختم ہوگیا۔"

لیکن خواتین نے آج تک اس لفظ کو نہیں اپنایا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ کبھی اپنائیں گی بھی نہیں۔

You May Also Like :
مزید