خود محنت کر کے کماتا ہوں، والدہ کو خوش رکھنا میرا مقصد ہے ۔۔ یہ خواجہ سرا کس طرح اپنے بوڑھے والدین کا سہارا بن کر ان کی خدمت کر رہا ہے؟

image

پاکستان سے ایک ایسا خواجہ سرا سامنے آیا ہے جو اپنے بوڑھے ماں باپ کا پیٹ پالنے کے لیے دن رات کھیتی باڑی کرتا ہے۔

یہ پاکستان کا پہلا کسان خواجہ سرا ہے جو پہلے ناچ گانا کرتا تھا مگر اب اپنا مکمل وقت کھیتی باڑی میں صرف کرتا ہے اور اپنے کام سے بہت خوش اور مطمئن ہے۔

اپنے بوڑھے ماں باپ کی کفالت کرنے والے شوکت نامی خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ وہ 20 سال سے کھیتی باڑی کا کام کر رہے ہیں۔ شوکت نے بتایا کہ میں انہوں نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے اور ہمیشہ محنت کو ترجیح دی۔

شوکت کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں ان کے والد، والدہ اور ان کی باجی (نند) رہتی ہیں جن کا وہ اکیلے ہی خیال رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اسٹرابیری کے بیجھ لگاتے ہیں اور پھر جب اسٹرابیری آنا شروع ہوتی ہے تو اسے فروخت کرتے ہیں جن سے ان کا گزر بسر ہوجاتا ہے۔

شوکت نامی خواجہ سرا نے مزید کیا بتایا دیکھئے ڈیجیٹل پاکستان کی اس ویڈیو میں۔

You May Also Like :
مزید