کیا تمہیں قبول ہے ایسا لڑکا جس کی تنخواہ صرف 30 ہزار ہو ۔۔ ؟ شادی کے وقت شاہ رخ خان کی تنخواہ صرف 50 روپے تھی

image

شادی کے لیے آج کل لوگوں کی ڈیمانڈ دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ رشتہ لے کر جائیں تو لڑکی والوں کا پہلا سوال ہوتا ہے کہ لڑکا کتنا کماتا ہے؟ ایک لاکھ تنخواہ ہے یا 70 ہزار روہے؟ گھر اس کا اپنا ہے یا نہیں؟ کس علاقے میں رہائش ہے؟ گھر میں کتنے افراد ہیں؟ لڑکا شادی کے بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ رہے گا یا پھر اکیلا؟ یہی وہ تمام باتیں ہیں جن کی وجہ سے نکاح جیسے پاک فرض کو مشکل ترین بنا دیا گیا ہے۔ پھر رشتہ طے ہو جائے تو شادی کے لیے لڑکے والوں کی ڈیمانڈ 5 سے 600 لوگ ہوں گے، ہال بڑا ہونا چاہیے، کھانے پینے کے لوازمات زیادہ ہوں۔ پھر لڑکی والے حق مہر میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ لاکھ دو لاکھ تو دور اب 5 سے 6 لاکھ روپے کے حق مہر معجل رکھے جاتے ہیں جس پر فخر سے سارے خاندان کو بتایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک سوال بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیا تمہیں ایسا لڑکا قبول ہے جس کی تنخواہ صرف 30 ہزار روپے ہو۔ جس پر خاتون نے جواب دیا کہ: '' جب میری زندگی میں میرے شوہر آئے اس وقت ان کی تنخواہ صرف 6 ہزار روپے تھی اور ایک دن وہ میرے سامنے رو پڑے تھے کہ کیسے میں تمہاری خواہشات کو پورا کروں گا؟ میں کیسے تمہیں زندگی کی سب آسائشیوں دوں گا؟ جس پر میں نے کہا کہ آپ دیکھیئے گا ایک دن آپ کی تنخواہ لاکھوں میں ہوگی اور اس دن میں آپ کی خوش نصیب بیوی اور آپ میرے قابلِ فخر شوہر کہلائیں گے۔ میرے لیے آپ کی تنخواہ نہیں آپ معنی رکھتے ہیں۔ آپ پریشان نہ ہوں اللہ نے محبت میں برکت رکھی ہے اور ہمارے نکاح کی طاقت ہر کچھ آسان کردے گی۔ کچھ سالوں بعد میرے شوہر کی لاکھوں روپے تنخواہ ہوگئی اور اب ہم دونوں ایک خوش حال زندگی گزار رہے ہیں۔ ''

اپنے شوہر پر یقین رکھیں، اس کی محنت اور طاقت کو سہارا دیں۔ تنخواہ کم ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔ بس ساتھ مضبوط ہونا چاہیے ہر مشکل، ہر پریشانی دور ہو جاتی ہے۔ مرد کی تنخواہ ایک اچھی زندگی کی ضمانت نہیں ہوتی، بلکہ مرد کی سادگی، ہمت اور وفا خوش حال زندگی کی ضمانت ہوتی ہے۔

شاہ رُخ خان کی شادی کے وقت ان کی تنخواہ صرف 50 روپے تھی، اس وقت گوری خان نے اس کو قبول کیا اور آج دونوں دنیا کے امیر ترین میاں بیوی کہلاتے ہیں۔ کم تنخواہ والے مرد کو قبول کرکے اس پر احسان نہ کریں، بلکہ اس کی طاقت اور محبت کو سراہیں۔ ساتھ رہنے سے زندگی آسان بنتی ہے، خواہشات کو ترک کرکے زندگی میں آگے بڑھنا سیکھیں، نکاح کو عام کریں تاکہ برائیوں سے بچ سکیں۔

You May Also Like :
مزید