رمضان کا چاند دیکھتے ہی مسلمان ہوگئے کنگ شان کی اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل

image

رمضان کا چاند نظر آتے ہی قبول اسلام کی سعادت ملنا کس قدر خوش قسمتی کی بات ہے. یہ خوش قسمتی مشہور لکھاری، صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما جیفری شان کنگ کو ملی ہے جنھوں نے گزشتہ شب 44 برس کی عمر میں اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا۔

شان کنگ نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا ہے اور ڈیلاس کی مسجد میں نماز بھی ادا کی ہے. اب ہم بھی ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی طرح روزے رکھیں گے"

اس خبر کے بعد دنیا بھر میں موجود مسلمان شخصیات کی جانب سے کنگ شان اور ان کی بیگم کو مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی قبول اسلام کی ویڈیو کو بھی لاکھوں بار شئیر کیا جاچکا ہے.

You May Also Like :
مزید