کرن ناز ایک مشہور پاکستانی صحافی اور ٹیلی ویژن اینکر ہیں۔ وہ سیاسی ڈیبیٹ شوز کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ دو ٹوک سماء ان کا موجودہ مشہور ٹاک شو ہے، وہ مختلف مسائل پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے عامر لیاقت حسین کی برسی پر مشہور شخصیات کی منافقت کو پکارا۔
کرن ناز کی 2015 میں سمیع رحمان سے شادی ہوئی تھی، سمیع رحمان کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری ہی سے ہے جبکہ وہ ڈان نیوز میں کنٹرولر روم ان چارج کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ سمیع اور کرن دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ کرن ناز نے ایک موقع پر کہا تھا کہ، اگر میرے شوہر نے دوسری شادی کرنے کی اجازت مانگی تو میں منع نہیں کروں گی۔ کیونکہ اللہ نے مرد کو 4 شادیوں کی اجازت دی ہے۔
کرن ناز کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عائشہ ہے۔ کرن نے حال ہی میں اپنے شوہر کی دوسری شادی کے بیان سے متعلق بات کرتے ہوئے دوبارہ سے کہا کہ اسلام میں 4 کی اجازت ہے تو میں کیسے منع کرسکتی ہوں، یہ میرا اختیار نہیں ہے۔