شوہر گھر پر نائی بلواتے ہیں اور پھر۔۔ کرن ناز کے بال اتنے لمبے اور خوبصورت کیسے ہیں؟ راز سے پردہ ہٹا دیا

image

"میرے جیسے بال چاہئیں تو میرے جیسا شوہر بھی ہونا چاہیئے کیونکہ وہ گھر پر ہئیر ڈریسر کو بلواتے ہیں اور صرف ایک یا دو انچ کاٹنے دیتے ہیں کیونکہ انھیں لمبے بال پسند ہیں. اس کے علاوہ اب میری بیٹی کو بھی لمبے بال اچھے لگتے ہیں وہ مجھے رپنزل کہتی ہے"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان کرن ناز کا جنھوں نے حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے لمبے بالوں کے بارے میں بات کی.

ایک سوال کے جواب میں کرن کا کہنا تھا کہ وہ بالوں کو لمبا کا خوبصورت بنانے کے لیے کچھ نہیں کرتیں یہ ان کے قدرتی بال ہیں البتہ ان کے ننھیال ددھیال یہاں تک کہ سسرال میں بھی سب خواتین کے بال لمبے اور خوبصورت ہیں. کرن ناز نے انکشاف کیا کہ ان کی نند کے بال ان سے کہیں زیادہ لمبے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ جب پہلے وہ پروگرام کرتی تھیں تو بہت دبلی تھیں اور دوپٹہ ان پر بہت بڑا محسوس ہوتا تھا اس لئے وہ لمبے بال سامنے رکھتی تھیں تاکہ پردہ ہوسکے اور اب یہی ان کا اسٹائل بن گیا ہے.

You May Also Like :
مزید