میں نے ایک بار گندے برتن میں جھوٹا کھانا کھایا کیونکہ ۔۔ اداکارہ کومل کو گندے برتن سے بچا ہوا کھانا کیوں کھانا پڑا اور پھر اداکاری چھوڑنے کا کیوں سوچا؟ انکشاف کر دیا

image

شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل میر انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ان کی سوشل میڈیا پر اچھی فین فالوونگ ہے اور مداح ان کے ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

وہیں کومل میر کو شوبز انڈسٹری میں سخت لمحات کا بھی سامنا کرنا پڑا جو ان کے لیے انتہائی حیران کن تھا۔

حال ہی میں اداکارہ کومل میر نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کچھ ایسے کام بھی کرنے پڑے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

اداکارہ نے اپنے ڈرامے کے ایک سین کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سین میں انہیں گندے برتنوں سے جھوٹا کھانا کھانا تھا جو ان کے لیے ایک مشکل ٹاسک تھا۔

کومل میر نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے دوپہر کے بچے ہوئے گندے برتن منگوائے اور کہا کہ اس میں سے کھانا کھاؤ، میں نے تھوڑی چیٹنگ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ڈائریکٹر نے منع کردیا اور کہا کہ صحیح سے کھاؤ۔

اداکارہ کی جانب سے ایک اور سین کے حوالے سے بتایا گیا کہ سین میں مجھے میری چچی نے تھپڑ مارنا تھا، وہ حقیقت میں تھپڑ مارا گیا تھا، میں بہت روئی اور اپنی والدہ سے فون کرکے کہا مجھے اداکاری نہیں کرنی لیکن وہ ایک مختلف تجربہ تھا جو میں نے کیا۔

You May Also Like :
مزید