شادی کے بعد بیویاں بدصورت کیوں ہوجاتی ہیں؟ نادر علی کے سوال پر کومل رضوی نے ایسا کیا جواب دیا کہ وہ سن کر چُپ ہوگئے

image

کومل رضوی ایک مشہور پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں جنہوں نے اپنے پہلے پی ٹی وی سیریل ہوائیں سے شہرت حاصل کی۔ اس وقت یہ ڈرامہ راتوں رات ہٹ تھا۔ کومل، بعد میں میزبانی اور گانے کے لیے ہندوستان چلی گئیں۔ حال ہی میں، وہ نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں، جہاں مہمان اور میزبان کے بیچ شوہر اور بیوی کو لے کر دلچسپ مقالمہ ہوا۔

دراصل بات نادر علی کے سوال سے شروع ہوئی جب انھوں نے کومل سے پوچھا کہ، "شادی کے بعد بیویاں بدصورت کیوں ہوجاتی ہیں؟"

جس پر کومل رضوی نے انھیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ، "عورتیں تو پھر بھی بہتر لگتی ہیں، آپ نے کبھی ان کے پیچھے چلتے مردوں کو دیکھا ہے؟ کتنے عجیب سے ہوتے ہیں پیٹ نکلا ہوا، بال آدھے اڑے ہوئے اور کچھ تو اتنے میلے لگتے ہیں کہ انھیں نہانے کا مشورہ دینے کا دل کرتا ہے"۔

کومل کے جواب پر نادر تھوڑا کھسیا گئے اور خود بھی مردوں میں نقص نکالنے لگے۔

لیکن تھوڑی ہی دیر بعد انھوں نے پھر توپ کا رخ عورتوں کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ، "جب مرد کام سے تھکا گھر آئے اور بیوی گندے حلیئے میں بیٹھی ہو تو مرد کا دل تو خراب ہوگا"۔ جس پر کومل نے سوال برائے سوال کرتے پوچھا کہ، "کہیں آپ اپنی بیوی کا تو نہیں بتارہے یا پھر یہ طعنہ ان کے لیئے ہے۔"

اس پر نادر نے کیا جواب دیا اور یہ سلسلہ کہا جا کے ختم ہوا، اسکے لیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

You May Also Like :
مزید