نہ کوئی ناچ نہ ہی گانا بجانا۔۔ یہ نعت خواں جوڑا کون ہے اور انکی شادی اتنی وائرل کیوں ہورہی ہے؟

image

ہمارے یہاں آج کل شادیوں میں ناچ گانا اتنا ہوگیا ہے کہ کبھی کبھی سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر معلوم ہی نہیں چلتا کہ یہ کوئی انڈین شادی ہے یا پاکستانی۔

حال ہی میں بنا ناچ گانے کے، ایک شادی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔ اس شادی کو پسند کئے جانے کی وجہ دولہا دلہن کا نعت خواں ہونا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شادی کے موقع پر ناچ گانے اور ڈھول دھماکوں کے بجائے یہ نوجوان دلہن خوبصورت نعت پڑھ رہی ہے۔

نوجوان جوڑے سے جب انکی منفرد انداز کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ، وہ دونوں نعت خواں ہیں اور سالوں سے مختلف محفلوں میں نعت پڑھ رہے ہیں۔

رشتے اور شادی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ، ان کا شوہر ان کا پھوپھی زاد ہے، اور 2020 میں ہمارا رشتہ ہوا تھا جس کے دو سال بعد 2022 میں نکاح اور ابھی 2023 میں رخصتی ہوئی ہے۔

لڑکی نے نعت خوانی کے شوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ، میں 7 سال کی عمر سے نعت پڑھتی آرہی ہوں، اور میرے شوہر بھی بہت سالوں سے نعت خواں ہیں لیکن یہ سوشل میڈیا پر نہیں تھے۔ میں ان کو اس طرف لے کر آئی ہوں اور اب ہم ساتھ میں نعت اور کلام پڑھتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید