میری بیٹی کیلیئے ڈرائیور کے رشتے آرہے۔۔ اداکارہ لائبہ خان کے رشتے کے متعلق والدہ نے کیا دلچسپ کہانی سنادی؟

image

لائبہ خان انڈسٹری میں نئی آنے والی اداکارہ ہیں۔ ان کو پہلے 'دو بول' میں دیکھا گیا تھا، اور ابھی حال ہی میں 'کیسی تیری خود غرضی' میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی چھوٹی بہن ایمن کاہن بھی ایک اداکارہ ہیں اور وہ فی الحال 'کچھ انکہی' میں نظر آ رہی ہیں۔ لائبہ خان نوجوان، باصلاحیت اور پرکشش اداکارہ ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان اپنی والدہ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے کی مہمان بنیں، اس دوران میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ کی والدہ سے لائبہ کیلئے آنے والے رشتے کا سوال کیا۔

جس پر ان کی والدہ نے بتایا کہ، "ہم حال ہی میں عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جب عمرہ ادائیگی کے بعد کراچی واپس پہنچے تو مجھے وہاں پر زیارتوں کے لیے جو گاڑی ہم نے کرائی تھی اس کے ڈرائیور کی کال آئی کہ میں لائبہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔"

لائبہ کی والدہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ، "اس لڑکے نے مجھےکہا کہ میری اپنی گاڑی ہے اور میں لائبہ سے شادی کرنے کیلیئے سنجیدہ ہوں جس پر میں نے کچھ نہیں کہا اور کال بند کرکے لائبہ کو مبارک باد دی کہ تمہارا رشتہ آیا ہے۔"

اس پر لائبہ نے مجھے سختی سے منع کیا کہ آئندہ اس ڈرائیور کی کال آئے تو آپ نہیں اٹھائیے گا۔

اداکارہ کی والدہ نے مزید بتایا کہ، "اس کےکچھ دیر بعد اس لڑکےکی بھابھی نے مجھے کال کرکےکہا کہ ہم لاہور میں رہتے ہیں، اور میرے دیور نے ہمیں کہا ہوا ہےکہ میں 2 دن میں واپس آرہا ہوں آپ کراچی چل کر میرا رشتہ مانگیں کیوں کہ میں اب لائبہ کے بغیر نہیں رہ سکتا۔"

جس پر میں نے صاف انکار کر کے فون رکھ دیا۔

You May Also Like :
مزید