مہوش پیاری ہوا کرتی تھی، پتا نہیں اس نے چہرے کے ساتھ کیا کرلیا ۔۔ اداکارہ لیلیٰ زبیری نے اداکاراؤں سے متعلق کیا کچھ کہا؟ ویڈیو دیکھیں

image

سینیئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف اداکاراؤں کے متعلق اپنی رائے دی۔ انہوں نے مہوش حیات کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال ہر کہا کہ مجھے مہوش پہلے بہت اچھی لگتی تھی، سادہ سی، معصوم سی۔ لیکن اب پتہ نہیں اس نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کرلیا، کیا کروا لیا۔ اس نے خود کو بہت تبدیل کرلیا ہے۔

لیلیٰ نے سپر اسٹار ماہرہ خان کے بارے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ '' میں یہ نہیں کہوں گی کہ ماہرہ بہت اچھی اداکارہ ہے، وہ اچھی اداکارہ نہیں ہے لیکن پورا پیکج ہے، اس میں ایک کلاس ہے، وہ دیکھنے میں اچھی لگتی ہے ۔ ''

صبا قمر سے متعلق اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ: '' صبا میری پسندیدہ اداکارہ ہے۔ اس کے ساتھ بہت کام کیا ہے میں نے، اس کی ہر ادا پسند ہے۔ وہ بہت سچی اور خلوص والی ہے۔ میں اس کی سب سے بڑی فین ہوں۔ مجھے وہ پسند اچھی لگتی ہے۔'

You May Also Like :
مزید